عالمی بائبل مہینے میں شرکت کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!

عالمی بائبل مہینے میں شرکت کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!

آپ نے 30 دن تک خدا کا کلام پڑھنے کا عزم کیا … اور آپ نے یہ تنہا نہیں کیا۔

اس نومبر میں آپ ان 3,000,000 سے زائد لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے جو بائبل سے جُڑ رہے تھے۔

آپ جن لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے، اُن میں سے ایک پامیلا بھی تھیں۔

بڑے ہوتے ہوئے پامیلا کو بہت تکلیف، دُکھ اور اس بارے میں سوالات تھے کہ وہ کون ہے۔ تب اُس نے بائبل کی طرف رجوع کیا اور شناخت کے بارے میں ایک پلان پایا۔

”خدا کے کلام نے مجھے دکھایا کہ میری شناخت یسوع پہلے ہی مجھے عطا کر چکا ہے۔ بس میں نے اُسے ابھی تک دریافت نہیں کیا تھا۔ اُس سچائی نے سب کچھ بدل دیا۔“

پامیلا، میکسیکو

عالمی بائبل مہینہ شاید ختم ہو رہا ہو، لیکن خدا کا کلام صرف کسی ایک موسم کے لیے نہیں ہے۔ یہ آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہونا چاہیے، جب آپ سچائی کو خود میں تبدیلی لانے دیتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے اس نے پامیلا کی زندگی بدل دی۔

تو چلتے رہیں! خدا کے کلام کے ذریعے اُس سے جُڑے رہیں، اور دیکھیں کہ وہ آگے کیا کرے گا…

بائبل ایپ کھولیں

Share this post:

جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

Alice-Story-Header-2026-11

مواد سے متعلق تنبیہ: درج ذیل کہانی میں خود کو نقصان پہنچانے اور ڈپریشن جیسے موضوعات شامل ہیں جو بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔

جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

جب ایلس سولہ سال کی تھی، وہ درد اور نقصان میں پھنسی ہوئی محسوس کرتی تھی، ڈپریشن اور تنہائی سے مغلوب تھی۔

ناامیدی بڑھتی جا رہی تھی، اور ایک رات اُس نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اور تبھی وہ ہوا جس کی کوئی وضاحت نہیں۔

اپنے بلند و بالا اپارٹمنٹ کے کنارے پر کھڑی تھی کہ ہوا کے ایک اچانک جھونکے نے اُسے آگے کی بجائے پیچھے اپنے کمرے میں گرا دیا۔

زمین پر پڑی، حیران و پریشان اور روتے ہوئے، ایلس کو اپنے پڑوسی کا پیغام ملا جس میں اُسے کلیسیا آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ وہ جانے پر راضی ہو گئی، اور وہیں اُس نے پہلی بار بائبل ایپ کو دریافت کیا۔

جب امید ناممکن لگ رہی تھی، تب خدا ایلس سے ملا۔

اُس نے ایک بائبل پلان شروع کیا اور اُس کے ذریعے اُس نے امید کا تجربہ کیا اور اپنی زندگی یسوع کے سپرد کر دی۔

آج، ایلس اُسی ایپ کے ذریعے جس نے اُس کا تعارف یسوع سے کروایا تھا، ایک یو ورژن پارٹنر کے طور پر بائبل پلانز بناتی اور شائع کرتی ہے۔ وہ صرف اُمید سے بھرپور ہی نہیں — بلکہ وہ اُسے پھیلا بھی رہی ہے۔

کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا شخص ہے جسے شدت سے خدا کی ضرورت ہے؟ اُسے بائبل ایپ سے متعارف کروائیں، اور خدا سے دعا کریں کہ وہ اُسے امید سے بھر دے۔

Share this post:

بچے اللہ کے کلام سے محبت کرنے لگے ہیں…

بچے اللہ کے کلام سے محبت کرنے لگے ہیں…

جب جوشوا بچوں کے ایک بائبل پروگرام میں گیا، تو اُس نے بائبل ایپ فار کڈز دریافت کی۔ اُسی وقت سے سب کچھ بدل گیا۔

پیدائشی طور پر نابینا ہونے کے باوجود، اُس نے جانا کہ وہ بس خدا کے کلام کو سُن سکتا ہے، اور بہت جلد اُسے بائبل سے محبت ہو گئی۔

اپنے بیٹے میں یہ بدل دینے والی خوشی دیکھ کر، اُس کے والد کلیسیا گئے اور اُسی دن اپنی زندگی مسیح کے حوالے کر دی۔ کچھ ہی عرصے بعد، اُن کے پورے خاندان نے یسوع کو قبول کر لیا۔

اب جوشوا اور اُس کے والدین اپنی مقامی کلیسیا میں خدمت کرتے ہیں، روزانہ مل کر بائبل پڑھتے ہیں، اور بائبل ایپ فار کڈز کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا پسند کرتے ہیں۔

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی زندگی کے بچے خدا کے کلام سے محبت کرنے لگیں؟ عالمی بائبل ماہ کے موقع پر، بائبل ایپ فار کڈز دیکھیں، اور دلچسپ بائبل کہانیوں کے ذریعے بچوں کو کلامِ مُقدّس سے متعارف کروائیں۔ ⬇️

بچوں کی بائبل اپلی کیشن کھولیں

Share this post:

سچائی غیر متوقع مقامات تک اپنا راستہ بنا رہی ہے۔

جارج چھوٹے بچوں کو کلامِ مقدس پڑھ کر سنا رہا ہے

سات لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ، کینیا میں واقع کبیرا دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادیوں میں سے ایک ہے۔

یہاں زندگی ناممکن محسوس ہو سکتی ہے۔ ہر دن اپنے ساتھ مشکلات لاتا ہے—گزر بسر کرنا، گھر والوں کی دیکھ بھال کرنا، اور بس آگے بڑھتے رہنا۔ بہت سے لوگوں کو اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔

سچائی غیر متوقع مقامات تک اپنا راستہ بنا رہی ہے۔

”لوگ اُمید کے متلاشی ہیں۔ اُنہیں خدا کے کلام کی ضرورت ہے، لیکن اُنہیں بتانے والا کوئی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔“

جارج، کینیا

جارج نے کبیرا میں ایک اسکول کھولا تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ اور اُس نے اُنہیں کچھ اور دینے کا راستہ بھی ڈھونڈ لیا—بائبل ایپ لائٹ کے ذریعے خدا کے کلام تک رسائی۔

یہ آف لائن ایپ کبیرا جیسی جگہوں کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ لوگ کہیں بھی، کسی بھی وقت بائبل تک رسائی حاصل کر سکیں اور اُس سے جُڑ سکیں۔

سچائی غیر متوقع مقامات تک اپنا راستہ بنا رہی ہے۔

اب جارج اپنے اردگرد ہر شخص کے ساتھ بائبل ایپ لائٹ شیئر کر رہا ہے، اور یہ اُس کی پوری برادری کو بدل رہی ہے!

”میں ہر جاننے والے کے ساتھ بائبل شیئر کرتا ہوں۔ اب یہ ہر جگہ پھیل رہی ہے۔ خدا کے کلام کی وجہ سے برادری بدل رہی ہے۔“

خدا کا کلام ہر قوم، ہر قبیلے اور ہر شخص تک پہنچ رہا ہے۔ جب آپ دنیا بھر میں خدا کے کاموں کا جشن منائیں، تو مکاشفہ 7 پر غور کریں۔

مکاشفہ 7 پڑھیں

Share this post:

اللہ کا کلام آپ کی برادری کو بدل سکتا ہے۔

جارج چھوٹے بچوں کو کلامِ مقدس پڑھ کر سنا رہا ہے

کینیا میں، کیبیرا دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادیوں میں سے ایک ہے۔ یہاں زندگی ناممکن محسوس ہو سکتی ہے۔ ہر دن ایک آزمائش ہے، اور بہت سے لوگوں کو اس سے نکلنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔

اللہ کا کلام آپ کی برادری کو بدل سکتا ہے۔

”لوگ اُمید کے متلاشی ہیں۔ اُنہیں خدا کے کلام کی ضرورت ہے، لیکن اُنہیں بتانے والا کوئی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔“

جارج، کینیا

جارج نے کبیرا میں ایک اسکول کھولا تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ اور اُس نے اُنہیں کچھ اور دینے کا راستہ بھی ڈھونڈ لیا—بائبل ایپ لائٹ کے ذریعے خدا کے کلام تک رسائی۔

یہ ایپ کیبیرا جیسی جگہوں کے لیے بنائی گئی ہے، تاکہ لوگ آف لائن رہتے ہوئے بھی بائبل تک رسائی حاصل کر سکیں اور اُس سے جُڑ سکیں۔

اللہ کا کلام آپ کی برادری کو بدل سکتا ہے۔

اب جارج اپنے اردگرد ہر شخص کے ساتھ بائبل ایپ لائٹ شیئر کر رہا ہے، اور یہ اُس کی پوری برادری کو بدل رہی ہے!

”میں ہر جاننے والے کے ساتھ بائبل شیئر کرتا ہوں۔ اب یہ ہر جگہ پھیل رہی ہے۔ خدا کے کلام کی وجہ سے برادری بدل رہی ہے۔“

بائبل ایپ لائٹ کے ساتھ خدا کے کلام سے آف لائن، کہیں بھی، کسی بھی وقت جُڑیں۔

بائبل ایپ لائٹ کا تجربہ کریں

Share this post: